کولمبو،24اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)موجودہ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل)میں ڈرین براوو کی آتشی پاری نے دھوم مچادی۔لیگ کے 22ویں میچ میں ٹی اینڈ ٹی رائڈرزکی طرف سے ڈرین نے صرف 10گیندوں میں ناٹ آؤٹ 38رنز بنائے ہیں،جس میں چھکے شامل تھے۔ان کی دھماکہ خیز اننگ کی بدولت بارش متاثرہ میچ میں ٹی اینڈٹی رائڈرس نے ڈی ایل نظام کے تحت 8وکٹ سے روندڈالا۔
اس کے ساتھ ہی 28سالہ ڈرین براوو نے ٹی 20میں ایک ریکارڈ قائم کیا،سب سے کم رنوں کی اننگ(38رنز)کے دوران چھ چھکے کے بارے میں بات کریں تو ڈرین براؤ کی اننگز ریکارڈ بک میں شامل ہوگئی۔چار سال قبل، گریتھ ہاپکنس نے 39رنز کی اننگز کے دوران اتنے ہی چھکے لگائے تھے۔
بارش رکنے کے بعد، ٹی اینڈ ٹی رائڈرس نے چھ اوور میں 86رنوں کاہدف رکھا۔جب ڈین براوو جب کریزپراترے تو ٹیم کا اسکور 34/2تھا،17گیندوں پر 52رنز کی ضرورت تھی،جیسے ہی وہ آئے، انہوں نے بلے کامنہ کھول دیااورشروعاتی تین گیندوں میں تین چھکے لگائے،ڈرین نے ٹیم کو 4گیندباقی رہتے جیت دلادی۔